بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم اور چوہدری پرویز الہٰی ملاقات، اعلامیہ سامنے آگیا

حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے وفد اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہٰی سے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات میں اپوزیشن کےلیے بڑا سر پرائز سامنے آگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو نامزدگی کے حوالےسے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے نامزدگی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.