پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک پر سپریم کورٹ سے تحقیقات کا کہا لیکن یہ درخواست اب تک نہ لگی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو ریلیز کی گئیں تو پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے بارہا درخواست کی کہ دیکھیں یہ سلسلہ تباہ کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست میں کہا گیا کہ اگر ملک کے وزیر اعظم کا دفتر اتنا غیر محفوظ ہے کہ وہاں ہر میٹنگ کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے تو باقی کون محفوظ ہوگا؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست کئی ماہ گزرنے پر بھی سپریم کورٹ میں نہیں لگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی جج، سیاستدان، سرکاری ملازم حتیٰ کہ گھریلو خواتین بھی اس تھرڈ کلاس سوچ کا شکار ہیں اور کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔
Comments are closed.