بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک انصاف میں بغاوت یا نئی ATM کی تلاش؟

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک انصاف میں بغاوت یا نئی اے ٹی ایم کی تلاش؟ آزاد کشمیر میں قیوم نیازی کی تبدیلی کے لیے عمران خان کے ’خفیہ خط‘ کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے اراکین آزاد کشمیر اسمبلی کو عمران خان کا خفیہ خط دکھایا ہے۔ 

عمران خان کے خط میں علی امین گنڈا پور کو وزیراعظم تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تنویر الیاس کی رہائشگاہ پر گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے عدم اعتماد پر دستخط کروائے۔

علی امید گنڈاپور نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی ناراضی کے بعد تنویر الیاس پارٹی کی ضرورت ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی نے کہا ہے کہ تین روز قبل عمران خان سے ملاقات ہوئی، ان کا اعتماد حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.