جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

وزیراعظم آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دینگے

وزیراعظم شہباز شریف آج رات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اس عشائیہ میں نگراں وزیراعظم کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی۔

عشائیے میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے دیے گئے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے آج دوسری ملاقات بھی ہوگی۔

نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات آج شام کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات ہوئی تھی۔

گزشتہ روز ہونے والی یہ پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.