hookup Birmingham hookup Mount Ephraim free amarillo hookups dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم، ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات متوقع

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی قیادت کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نےپیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سےاتحاد کی تردید کردی۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر عمران خان اور متحدہ قیادت کی ملاقات کل (ہفتہ) اسلام آباد میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے کے روز ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول سمیت دیگر متحدہ قائدین کی کراچی میں موجودگی کے باعث ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اُن کے پابند نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار کل اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ قیادت کل شام 4 بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی اور کل ہی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.