سینیٹر مسلم لیگ ن، اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے سپریم کورٹ بار سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا بیان توہین عدالت ہے، سپریم کورٹ بار کی آزادانہ ساکھ مجروح کرنے والےبیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ وزیر اطلاعات کو طلب کرے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ تمام بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء سے اپیل ہے اس رویئے کی مذمت کریں، اس کا نوٹس لیں، زیر سماعت مقدمے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش عدلیہ کی ساکھ متاثر کرنےکی کوشش ہے، اداروں پر حملہ آور ہونے والے وکلاء تنظیموں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں وہ منتخب وکلاء تنظیموں کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کر رہےہیں، عدالتوں، الیکشن کمیشن میں معافیاں مانگنے والے پھر توہین کر رہےہیں۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو یہ رویہ دیکھنا چاہیے، کوئی تکلیف ہے تو وزیراطلاعات الزامات لگانے کے بجائے سپریم کورٹ جائیں۔
Comments are closed.