بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزيراعظم عمران خان کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ

وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کرلیا۔

وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تشکیل پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تیار الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے یہ لگنے لگا ہے کہ پاکستان میں ایسے انتخابات میسر آئیں گے، جن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار نتائج تسلیم کریں گے۔

دوسری طرف اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر تبصرہ کیا ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں اور یہ بتائیں ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا؟ یہ بات کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.