بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزن کم کرنے کیلئے چہل قدمی نہیں کرسکتے تو پھر یہ عادتیں اپنالیں

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ 10 ہزار قدم روزانہ چلتے ہیں تو آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا اور آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی چند دن میں ہی غائب ہونا شروع ہوجائے گی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو 10 ہزار قدم چل کر اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو بھی اپنی چند عادات تبدیل کرکے یہی نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین نے موٹاپے کا شکار ہونے والے افراد کو لفٹ کی جگہ سیڑھیوں کا بھرپور استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اپنی گاڑی کو پارکنگ میں زیادہ سے زیادہ دور کھڑی کریں۔ 

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ آفس میں کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے چہل قدمی کی جائے، حتیٰ کہ اپنا پانی بھی خود اٹھ کر جاکر پیا جائے۔ 

اس کے بارے ایک تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایک خاتون اگر 12 ہفتوں تک ہر ہفتے کے تین دنوں میں صرف ایک ایک گھنٹہ بھی چہل قدمی کرے تو اس کی کمر 1.1 انچ کم ہوجاتی ہے جبکہ 1.5 فیصد فیٹ بھی ختم ہوتا ہے۔ 

جب آپ تیزی سے چلتے ہیں تو آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کافی تیزی سے جلتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ آہستہ چلنا شروع کریں اور 5 منٹ بعد ہی تیزی سے چلنے لگ جائیں۔  

ماہرین نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں چہل قدمی کرنے بالخصوص اونچائی کی طرف جانے میں زیادہ کیلوریز ختم ہوتی ہیں۔ اگر ہفتے میں صرف تین مرتبہ بھی ایسا کرلیا جائے تو یہ عادت زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

اس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ اپنے پیٹ کو کھینچ کر چلنے اور درست انداز میں سامنے دیکھ کر چلنے سے بھی جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہمیشہ سیدھے چلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.