بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزن تیزی سے کم ہورہا ہے، فواد چوہدری کی تصویر پر ناصر حسین کا تبصرہ

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی تازہ تصویر پر ناصر حسین شاہ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد سابق حکمران جماعت پاکستان کے بڑے شہروں میں پاور شو کا انعقاد کررہی ہے، 21 کو تحریک انصاف کا لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

ایسے میں عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت بخشنے کے لیے فواد چوہدری نے ‘ایبسولوٹلی ناٹ‘ کی ٹی شرٹ زیب تن کیے ’امپورٹڈ حکومت نامنظور‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی تصویر جاری کی۔

عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے اپوزیشن کی مت مارنے کی وجہ فواد چوہدری کو قرار دے دیا۔

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ کا وزن تو بہت تیزی سے کم ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.