پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی اور بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسٹر بے آسرا اور مستحق افراد کے ساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لیے قابلِ احترام ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی برادری کا دوسرا بڑا تہوار ہے، اسے موت پر زندگی کی فتح سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.