وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنی وزارت میں 100 فیصد کووڈ ویکسی نیشن نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرقانون نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزارت قانون میں 100 فیصد کووڈ ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزارت قانون کے تمام افسران و ملازمین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے پر ملازمین کی تنخواہ روک دی جائےگی۔
Comments are closed.