وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ جولائی تا مارچ 603.53 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کا مجموعی حجم 900 ارب روپے ہے، جولائی سے مارچ 448 ارب 95 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 423 ارب 33 کروڑ روپے خرچ ہوئے، کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر 49 ارب 94 کروڑ روپے خرچ کیےگئے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مواصلات کے منصوبوں پر 57 ارب 66 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے منصوبوں پر 1.93 ارب روپے خرچ ہوئے۔
وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں پر 13 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، ہاؤسسنگ اینڈ ورکس کے منصوبوں پر 8 ارب 49 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق قومی صحت کی وزارت کے منصوبوں پر 6 ارب 82 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
Comments are closed.