وزارت مذہبی امور کے افسر اعظم چانڈیو میدان عرفات میں احرام کی حالت میں وفات پاگئے۔
اعظم چانڈیو کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج کے ہمراہ فرائض انجام دے رہے تھے۔
دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ حجاج نے آج منیٰ میں مناسک حج کے دوران جمرات کا فریضہ ادا کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں ماریں۔
واضح رہے کہ حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔
حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور رات کو وہیں پر قیام کیا۔
Comments are closed.