قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ نے بڑھتی آبادی سے قدرتی اور آبی وسائل کو درپیش خطرے کی نشاندہی کردی۔
وزارت قومی غذائی تحفظ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا اور بتایا کہ قدرتی و آبی وسائل کو بڑھتی آبادی سے خطرہ ہے۔
جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مستقبل قریب میں غذائی تحفظ کا کوئی خطرہ نہیں۔
وزارت کی طرف سے دیے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ سال 2030 میں ملک کی آبادی 26 کروڑ، 2050 میں 38 کروڑ متوقع ہے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق رواں سال 88 ملین ٹن گنا، 93 لاکھ ٹن چاول، 97 لاکھ ٹن مکئی اور 77 لاکھ ٹن آلو کی پیدوار ہوئی۔
Comments are closed.