وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، وزارت میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی۔
اسلام آباد میں وراثتی سرٹیفکیٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہیں، فائل گم ہوجاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ گروپ کو پکڑتے ہیں تو وہ عدالت سے ضمانت پر باہر آجاتے ہیں، سزا اتنی کم ہے کہ کسی کو ڈر ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے۔
وراثتی سرٹیفکیٹ کے کام پر وزیر قانون کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلی بار یہ نظام لایا جارہا ہے جس سے پاکستانیوں کو بڑی امیدیں ہیں۔
Comments are closed.