وزیر دفاع پرویز خٹک نے ٹاپ 10 وزارتوں میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک سے صحافی نے وزارت دفاع سے متعلق اہم سوال پوچھ لیا۔
صحافی نے پرویز خٹک سے استفسار کیا کہ وزارت دفاع پہلی 10 وزارتوں کی لسٹ میں جگہ بنانے کیوں میں ناکام رہی؟
اس پر جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ دفاع سے متعلق کئی چیزیں مانگی گئیں جو ملکی سیکیورٹی کے پیش نظر نہیں دے سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
وزیر دفاع نے مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ عالمی سطح پر مہنگائی کا رجحان ہے، جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل، گیس ہر چیز عالمی سطح پر مہنگی ہورہی ہے، غریب ملک میں مہنگائی کے اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔
Comments are closed.