ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر حملہ کرنے والے دہشتگرد شام سے آئے تھے۔
انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانے ترک فورسز کا ہدف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں تیسرے فریق کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں سے دور رہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں حملہ کرنے والے دونوں دہشت گرد کرد عسکریت پسند تھے۔
ترک میڈیا کے مطابق اتوار کو وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ حملے کے دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔
Comments are closed.