وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سینیٹ میں اپوازیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، ان کا نام توقیر صادق کی متنازع تعیناتی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ڈالا گیا تھا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے ٹرائل کورٹ سے اجازت لیں۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے پوچھ رکھا تھا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فریال تالپور کے بارے میں نیب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجوہات پوچھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کو بتایا کہ فریال تالپور کے خلاف نیب کے 2 کیسز ہیں، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کو وجوہات سے آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.