بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے اور پٹرول کی نئی قیمت 118روپے 30 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.