وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک جاری کردی، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر 29 اعشاریہ 4 فیصد اضافے سے 26 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں۔
وزارت کے مطابق برآمدات مجموعی طور پر 10 اعشاریہ 3 فیصد اضافے سے 23 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال درآمدات جولائی تا مئی 17 اعشاریہ 9 فیصد اضافے سے47 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک ذخائر 22 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، ایف بی آر محصولات میں 17اعشاریہ5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں 6 اعشاریہ 5 فیصد کمی ہوئی، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیادوں 10 اعشاریہ 9 فیصد اور سالانہ بنیادوں 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12اعشاریہ8 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ 37اعشاریہ 30 فی صد اضافے سے 47 ہزار 901 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
Comments are closed.