وزارت توانائی کی جانب سے ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج یکم مئی صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وزارت مستقل کوشاں ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.