وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت تجارت سے ہر ماہ کی درآمدات و برآمدات کا حساس تجزیہ کرنے کا کہہ دیا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارتی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری تجارت نے شرکاء کو گزشتہ 2 ماہ کے دوران تجارتی توازن پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ویکسین کی خریداری سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خام مال کی درآمد میں اضافہ سے بھی تجارتی توازن متاثر ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تجارتی خسارہ پائیدار سطح پر ہے، اس سے حوصلہ افزاء معاشی بحالی ہوگی، حکومتی پالیسوں کی وجہ سے ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مالی سال 2021ء میں شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیاء کی طلب میں اضافے سے درآمدات بڑھی ہیں۔
وزیر خزانہ نے دوران اجلاس کہا کہ وزارت تجارت ہر ماہ درآمدت و برآمدات کا حساس تجزیہ کرے۔
Comments are closed.