وزارت تجارت نے ملک میں کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کے باعث طورخم کے راستے کپاس درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔
وزارت تجارت نے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے کپاس درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، سمری منظوری کیلئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔
سمری کے مطابق کپاس درآمد کرنے کی اجازت 30 جون 2022 تک دی جائے، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے کپاس کی درآمد سستی پڑے گی۔
سمری میں زمینی راستے سے کپاس کی بحفاظت درآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی تجویز بھی دی گئی۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور وزارت تجارت کپاس کی درآمد کیلئے اقدامات کریں گی۔
Comments are closed.