بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت اعلیٰ کے لیے نواز شریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی، پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے عثمان بزدار کا استعفیٰ اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا اور رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے فریم بناکر رکھ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.