بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت اعلیٰ: پرویز الہٰی، حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری اسمبلی کو موصول

پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو موصول ہوگئے۔ 

سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک لیے جاسکیں گے، ان کاغذات کی اسکروٹنی شام 6 بجے تک کی جائے گی۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بذریعہ ڈویژن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار کے دن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.