جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاری کا آغاز کردیا

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجراء کیلئے تیاری کا آغاز کردیا۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے  متعلقہ افسران اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی اے) کو ہدایات جاری کردیں۔

وزارت آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکٹرم نیلامی 10 ماہ بعد کروائے جانے کا امکان ہے، اسپیکٹرم ریفارمنگ فریم ورک چند روز قبل فائنل کیا جاچکا ہے، مختلف بینڈوتھ میں تقریباً  300 میگا ہرڈز اسپیکٹرم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ صارفین کو بہتر انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میسر آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب قیمت سے تمام دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی ممکن ہو سکے گی، نیلامی سے کروڑوں ڈالرز حکومتی خزانے کو مل سکتے ہیں، تمام ٹیلی کام کمپنیاں مناسب قیمت پر اسپیکٹرم حاصل کرنے پر آمادہ ہیں۔

اسپیکٹرم نیلامی سے نیٹ ورک سے متعلق صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا، پاکستان کی تمام موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں، ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.