وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پروازوں کی منسوخی میں بھی کمی ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موصول ہو چکی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ادائیگی کے بعد پی آئی اے نے مزید 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو ادا کر دیئے ہیں۔
پی ایس او کو ادائیگی کے بعد قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہو جائے گا۔
تاہم اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں دو دن جاری رہنے کے بعد آج (یکم نومبر کو) پھر بند کردی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہیں۔
اسلام آباد سے گلگت کے لیے پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی کے لی 233، سکھر کے لیے 631، 632، کراچی کے لیے 368، 369 منسوخ کردی گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے جدہ کے لیے پی کے 959، کراچی کے لیے 303، شارجہ کے لیے 186، شارجہ سے پشاور کے لیے پی کے 258، ملتان سے کراچی کے لیے پی کے 330، 331، جدہ کے لیے 840، کراچی سے سکھر کے لیے پی کے 536، 537، دبئی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 224 بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.