چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہم پر وزارتِ قانون و انصاف نے مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزارتِ قانون و انصاف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر براہ راست الزام لگایا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا تھا کہ ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ دنوں سے ججز کے خلاف زور و شور سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اُمید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے۔
Comments are closed.