بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارتِ عظمیٰ سے استعفے کے بعد بورس جانسن کو دعوت کا مقام تبدیل کرنا پڑ گیا

بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کرنے کی تیاری کی تھی جس کا مقام اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

برطانوی وزرائے اعظم کی سرکاری رہائش گاہ لندن میں واقع 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ ہوتی ہے لیکن نجی اور سرکاری تقریبات کے لیے وہ ایک علیحدہ گھر استعمال کرتے ہیں جو لندن کے شمال میں واقع ہے۔

سولہویں صدی میں تعمیر کردہ یہ گھر ’’چیکرز‘‘ کہلاتا ہے جہاں برطانیہ کے وزرائے اعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں کی میزبانی بھی کرتے ہیں اور اپنی ذاتی تقریبات کے لیے بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

ایک برطانوی اخبار ’’دی مرر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بورس جانسن وزیراعظم کے طور پر چند ہفتے مزید کام جاری رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں چیکرز میں اپنی شادی کی سالگرہ کے لیے دعوت منعقد کرنی ہے۔

بورس جانسن کے ایک ساتھی نے کہا کہ شادی کی سالگرہ اب چیکرز میں نہیں منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بورس جانسن اور کیری کی شادی پچھلے برس ایک سادہ سی تقریب میں ویسٹ منسٹر کیتھڈرل میں ہوئی تھی۔

شادی کی سالگرہ کے لیے تقریب 30 جولائی کو چیکرز میں ترتیب دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.