چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت ِداخلہ کی جانب سے اکثر سوالات کے جوابات نہ دینے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزارتِ داخلہ بتائے کہ جواب کیوں نہیں آیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کہ وزارتِ داخلہ کو لکھیں کہ سوالوں کے جواب کیوں نہیں دیئے گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید سے بات کروں گا۔
سینیٹ گیلری میں سرکاری افسران کی عدم موجودگی پر بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار میں سیکریٹریز کو ایوان کی گیلری میں دیکھوں۔
Comments are closed.