پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لیے ہمارے نمبر پورے ہیں۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسلم اقبال نے کہا کہ پھر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے، عبرتناک شکست کے بعد بھی انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے۔
واضح رہے کہ 22 جولائی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہو گئی ہے، مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کے ساتھ اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کی تعداد 188 ہو گئی۔
دوسری جانب ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 168 ارکان ہو گئے جبکہ ان کے 2 ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔
ن لیگ 168، پیپلز پارٹی7، آزاد 3، راہِ حق پارٹی کے 1 رکن کو ملا کر حکومتی اتحاد کے ارکان 179 ہیں۔
Comments are closed.