آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے بھی اپنی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی۔
وریندر سہواگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک طنزیہ میم شیئر کی جس پر درج تھا کہ ’ختم ٹاٹا، گُڈ بائے۔‘
سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ’آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی مہم ختم ہوچکی ہے۔‘
وریندر سہواگ کے ٹوئٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی ٹیم پر خوب تنقید کے وار کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کردیا۔
اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
Comments are closed.