اسپینش ویمن فٹبالر جینی ہرموسو نے اپنی فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالس کے خلاف جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروادیا۔
فٹبالر جینی ہرموسو نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران لوئس روبیالس نے انہیں زبردستی بوسہ دیا جو ان کیلئے غیر متوقع تھا۔
روبیالس نے بوسے کے واقعے کو باہمی رضا مندی ظاہر کیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد سابق سربراہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اگست کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ویمن ورلڈکپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ورلڈ کپ فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس سے جب ٹیم کی کھلاڑی جینی ہرموسو ملنے آئیں تو انہوں نے پہلے کھلاڑی کو گلے لگایا اور پھر بوسہ لے لیا جس پر شدید تنقید کی گئی۔
Comments are closed.