بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ کے احمدآباد میچز میں دہشتگردی کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے میچز پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023ء کے لیے بابر اعظم کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، گراؤنڈ کے اردگرد 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے سوا کوئی چیز اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

احمد آباد اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے افتتاحی اور پاک بھارت میچ سمیت میگا ایونٹ کے کل 5 میچز شیڈول ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی احمد آباد اسٹیڈیم پر ہی کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.