ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے اعلان کا سب کو انتظار

پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے کہ کون کون سے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جائیں گے۔

اگلے ماہ بھارت میں ہونےو الے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں پاکستان واحد ٹیم ہے، جس نے اب تک 15 ارکان پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان کے اسکوا ڈ کے لیے بالآخر تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کی بے چینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پر ’اسکواڈ‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائقین اپنے اپنے اندازے بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ کس کھلاڑی کو پاکستان اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے اور کسے نہیں۔

علاوہ ازیں چیٹ گروپس میں بھی شائقین کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے حوالے سے بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.