جمعہ 4؍ربیع الثانی 1445ھ20؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کیخلاف ریکارڈ ساز اننگز

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کا ریکارڈ بنادیا۔

بنگلورو میں ورلڈ کپ 2023ء کے 18ویں میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی باری کھیلی اور اپنے ہی ہم وطن اینڈریو سائمنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سائمنڈ نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 143 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے روہت شرما نے 2019ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 140 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولنگ لائن کو 9 چھکے اور 14 چوکے لگائے، وہ حارث رؤف کی جس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس سے قبل ہی انہوں نے بولر کو 6 لگایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.