ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

16 ویں اوور میں پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر جنوبی افریقا کے خلاف 87 رنز بنا لیے۔

کپتان بابر اعظم 27 اور افتخار 1 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا جو کچھ ہی دیر بعد ٹوٹ گیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 20 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کچھ ہی دیر بعد 6.3 اوورز میں 38 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی جب امام الحق 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسری وکٹ 86 رنز پر گر گئی جب محمد رضوان 27 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

بابر اعظم نے بتایا تھا کہ حسن علی اور اسامہ میر ٹیم میں شامل نہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمارے لیے یہ میچ ضروری ہے، ہم تمام شعبوں میں بہتری لائیں گے۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.