پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گر گئی۔

امام الحق 22 گیندوں پر 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ میں شاداب خان کو محمد نواز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لڑکوں سے کہا ہے کہ کوشش جاری رکھِیں۔

 افغان کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کو 250 تک محدود کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فضل الحق کی جگہ نور احمد کو لیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں اب تک 4، 4 میچز کھیل لیے ہیں، پاکستان کو 2 میچز میں کامیابی ملی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے 1 میچ جیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.