انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم آج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگی۔ اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی۔ گرین شرٹس تاحال انجری مسائل سے دوچار ہیں۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے تین، تین میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی، یوں وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ 2 میچوں میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس طرح اس کے 2 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کی پوزیشن چھٹے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.