ورلڈ کپ ٹی20 کے سپر 12 کے پاک افغان میچ میں کئی ریکارڈز بن گئے۔
گروپ 2 کے اہم میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی اور ایونٹ کے تیز ترین بولر بن گئے۔
گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے میچ میں 51 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی وہ اس دوران تیز ترین 1 ہزار رنز بناکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔
اسی میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھارتی وکٹ کیپر ایم ایس دھونی کا ایک سال میں 39 کیچز کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پاکستان اور افغانستان کے دلچسپ میچ میں افغان اسپنر راشد خان نے وکٹوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس میچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے بھارت سے ٹی 20 رینکنگ کی دوسری پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، پاکستان دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا اگلا میچ نمیبیا کے خلاف 2 نومبر کو ابوظبی میں کھیلے گی، پاکستان اس وقت اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔
Comments are closed.