انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 246 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے ہدف 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، کین ولیمسن نے 78 اور ڈیون کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بنگلادیش کی طرف سے مشفیق الرحیم نے 66 رنز کی نمایاں باری کھیلی جبکہ کپتان شکیب الحسن 40، مہدی حسن میراز 30، توحید ہردوئی 13، نجم الحسین شانتو 7، مستفیض الرحمان 4 اور لٹن داس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2، 2 جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلیپس نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کر رہے ہیں جبکہ آج کے میچ کے لیے وِل ینگ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وارم اپ گیمز سے ٹیم کی اچھی تیاری ہوئی ہے، پِچ دیکھنے میں اچھی ہے، دوسری اننگز میں اوس پڑ سکتی ہے۔
اس موقع پر بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹورنامنٹ میں آپ کچھ میچ جیتتے ہیں اور کچھ ہارتے ہیں، اس میچ میں ہم 280 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیلے چکے ہیں۔
بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 137 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کیوی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہاریا تھا اور دوسرے میچ میں نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.