اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ہے لیکن آخری نہیں، حشمت اللّٰہ شاہدی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت ورلڈ کپ 2023ء کی پہلی کامیابی ہے لیکن آخری نہیں۔

نئی دہلی میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ایونٹ کے 13ویں میچ میں 69 سے شکست دی اور ورلڈکپ 2023ء میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف دے دیا۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے، ہم گزشتہ میچز میں بھی قریب جاکر ہارے ہیں۔

حشمت اللّٰہ شاہدی نے مزید کہا کہ اگلے میچز میں بھی کامیابی کےلیے کوشش کریں گے۔

افغانستان کا اگلا میچ 18 اکتوبر کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.