کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر وسیم جونیئر کا ہدف ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی ہے۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے گفتگو میں کہا کہ وہ کے پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لئے اچھا پرفارم کرنے پر خوش ہوں، آف سیزن میں لیگ ہونے کا فائدہ ہورہا ہے۔
مظفر آباد ٹائیگرز کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
Comments are closed.