بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شاہین آفریدی کھیلیں گے یا نہیں، رمیز راجہ نے بتادیا

کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ اور اس کا سب سے بڑا مقابلہ رواں ماہ کھیلا جائے گا، جس کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی دستیابی سے متعلق اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سے بات ہوئی ہے، جو ورلڈ کپ کے لیے خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی ویڈیو بھیجی تھی، فاسٹ بولر 90 فیصد فٹ ہیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کچھ پریکٹس میچز بھی کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ گھٹنے کی انجریز بعض اوقات نازک ہوسکتی ہیں، اس حوالے سے ہماری گفتگو بھی ہوئی کہ اگر شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کو کھلانے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت خود کو 110 فیصد فٹ محسوس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک ٹیم میں واپس نہیں آسکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں پاکستان نے ایشیا کپ، نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جبکہ اس وقت بھی پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کھیل رہی ہے اور اسٹار فاسٹ بولر ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.