بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
ایک بیان میں جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے آج بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے لیے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا میں 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے نے جنرل کونسل میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کرکٹ کے نمائندوں سے غیر رسمی اجلاس ہوگا، جس میں ایشیا کپ کےلیے لائحہ عمل پر گفتگو ہوگی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو سری لنکا میں کروائے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.