رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز طے پا گئی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز ایشیاء کپ کے بعد کھیلی جائے گی۔
یہ ون ڈے میچز 20 سے 27 ستمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے، جو ان وینیوز پر ہوں گے جہاں ورلڈ کپ کے میچز نہیں ہیں۔
بھارت نے ورلڈ کپ کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ نئے میڈیا رائٹس کو اگست کے آخر میں حتمی شکل دے دی جائے گی، ون ڈے سیریز نئے میڈیا رائٹس کے تحت کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ سے قبل تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی رواں برس بھارت میں یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے، مارچ میں آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔
Comments are closed.