بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈ کپ سیمی فائنل: اسٹیڈیم میں بچوں کے آبدیدہ ہونے کے مناظر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوتے بچوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل پاکستان کی شکست نے شائقینِ کرکٹ کے دل توڑ دیے، بچے ہوں یا جوان،  خواتین ہوں یا بزرگ، ہر ایک غم سے نڈھال ہے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ گزشتہ روز پاکستان کی شکست کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں بنائی گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پاکستان میچ ہارتا ہے تو کس طرح اسٹیڈیم میں موجود چھوٹے بچے زار و قطار روتے ہیں۔

اسٹیڈیم میں موجود ایک بچہ سر پکڑ کر روتا جبکہ اُس کے برابر میں بیٹھی بچی پہلے تو اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے لیکن پھر وہ قابو نہ پاتے ہوئے زور زور سے رونے لگتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر زار و قطار رونے والے ننھے مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اسی طرح ایک چھوٹا بچہ میچ کے اختتام کے بعد اپنے والد کے گلے لگ کر آبدیدہ ہوجاتا ہے۔

بچوں کو یوں آبدیدہ ہوتا دیکھ کر یہ واضح ہورہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کے لیے یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کس قدر اہم تھا۔

واضح رہے کہ میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگاکر پاکستان سے جیت چھین لی تھی۔ 

ویڈ نے17گیندوں پر 41 نا قابل شکست رنز بنائے جس میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

ان کی ناقابل یقین اننگز اور ساتھی مارکس اسٹوئنس کی 31 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اتوار کو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.