آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف نیدر لینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکا کے خلاف نیدر لینڈز کی تیسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی۔
نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 7 اور دوسری 48 رنز پر گری تھی۔
نیدر لینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل لیے ہیں، سری لنکا کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔
Comments are closed.