انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں ورلڈ کپ کے 20ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 399 رنز بنائے اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 400 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے ہینرک کلاسن 109، ریزا ہینڈرکس 85، راسی وین ڈیر ڈوسن 60، کپتان ایڈن مارکرم42 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارکو جانسن 75 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 3، اٹکنسن اور عادل رشید نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔
ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہیں، جنوبی افریقا کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔
جنوبی افریقا نے سری لنکا اور آسٹریلیا کو شکست دی جبکہ اسے نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ اور افغانستان نے شکست دی جبکہ اسے بنگلادیش کے خلاف فتح ملی۔
Comments are closed.