جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ورلڈ کپ: بھارت کا نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے411 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور تباہ کن بیٹنگ کی بدولت  مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر  410رنز بنا لیے، بھارتی اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور اس کے دونوں بیٹرز نے نصف سنچری اسکور کی  ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبھمن گل تھے جو 100 کے مجموعے پر 4 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارت کی اگلی وکٹ 129 کے اسکور پر اس وقت گری جب بھارتی کپتان روہیت شرما  2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اور سریاش آئیر ٹیم کا اسکور آگے کی طرف لے جاتے ہوئے بڑھے مگر  جب اسکور بورڈ پر ٹیم نے 200 کا ہندسہ مکمل کیا تو اس وقت  دائیں ہاتھ سے بیٹگ کرنے والے اسٹائلش بیٹر  ویرات  کوہلی 51 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے اپنی اننگر میں انہوں نے 1 چھکا اور 5 زبردست چوکے لگائے۔

بھارت کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کے ایل راہول تھے جو آخری اوور کی پانچویں گیند پر 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا اسکور 408 تھا، شریاس آئیر 128 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

نیدرلینڈز کے باسڈیلیڈا 2، پال وین میکیرن اور وین ڈر میروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے اور یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل آخری میچ ہے۔

دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے کے آٹھ آٹھ میچز کھیل لیے ہیں، بھارت اب تک کوئی میچ بھی نہیں ہارا ہے جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور نیدرلینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.